مقامی عدالت نے فریقین کے مابین صلح ہو جانے کی صورت میں بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہرعبدالغفور کو بری کرنے کا حکم سنادیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) مقامی عدالت کی ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے فریقین کے مابین صلح ہو جانے کی صورت میں بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہرعبدالغفور کو بری کرنے کا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی نازیہ کے گلے میں پھندہ دال کر اسے قتل کردیا تھاجس کا مقدمہ مقتولہ کے والدکی درخواست پر30 جنوری 2016 کو تھانہ ہربنس پورہ میں درج ہوا تاہم مقتولہ کے باپ نے منگل کے روز عدالت میں بیان کیا کہ انہوں نے مجرم کو اپنی بیٹی کاخون معاف کردیا ہے جس پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :