عوام کرپشن و مہنگائی سے نجات اور باعزت روزگار چاہتے ہیں ٬ پاسبان

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاسبان پاکستان کراچی الیکشن سیل کے چیئرمین عبدالحاکم قائد اور وائس چیئرمین سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ عوام کرپشن ومہنگائی سے مکمل نجات٬دووقت کی روٹی اورباعزت روزگار چاہتے ہیں٬جبکہ حکمران نہ مہنگائی٬ نہ ہی کرپشن ختم کررہے ہیں اور نہ ہی حقیقی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کررہے ہیں۔

حکمرانوں نے عوام کو بری مایوس کردیا ہے۔پاسبان کے نمائندے عوام کے ووٹوں کی تائید سے منتخب ہوکرنہ صرف حکومتی ایوان میں عوام کے بنیادی مسائل اور ملکی مفادات پر بات کریں گے بلکہ عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات پر بھی حکومت کو مجبورکردیں گے٬ وہ پاسبان کراچی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں آئے ہوئے این اے 258سے پاسبان پاکستان کے نامزد کردہ امیدوار عرفان عثمان میمن اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے دیگرمعززین سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

این اے 258کے ضمنی انتخاب میںپاسبان پاکستان کے نامزر کردہ امیدوار عرفان عثمان میمن نے کہا کہ پاسبان نے مجھے جو عزت بخشی ہے اور مظلوم عوام کی خدمت کیلئے مجھے نامزد کیا ہے میں پاسبان کے مشن کو آگے بڑھا?ں گا اور مظلوم عوام خدمت کرتا رہوں۔اس موقع پر منظور میمن ٬محمد عمران میمن ٬مولا بخش ٬حاجی غنی میمن پاسبان کے سینئر رہنما اکرم آگریا ٬سنان اور حیدر بھی موجود تھے۔ پاسبان رہنما?ں نے کہا کہ موٹرویز اور طویل سڑکوں کی تعمیرات خوش آئند اقدام ضرور ہے مگرموٹر ویز اور سڑکیں بعد میں پہلے عوام کو خوشحالی ٬تعلیم اور صحت درکار ہے۔پاسبان رہنما?ں نے کہا کہ پاسبان عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے

متعلقہ عنوان :