جیکب آباد میں موٹر سائیکل کی چیکنگ کے دوران کاغذات چیک کرنے والے پولیس اہلکارپر تشدد٬ مقدمہ درج

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) جیکب آباد میں موٹر سائیکل کی چیکنگ کے دوران کاغذات چیک کرنے والے پولیس اہلکارپر تشدد٬ مقدمہ درج٬ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود عید گاہ روڈ پر سٹی تھانہ کا اہلکار لیاقت علی گورشانی موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کررہا تھا کہ بلوچستان سے آنے والے دو افراد نے کاغذات چیک کرانے سے انکار کرتے ہوئے پولیس اہلکار لیاقت علی گورشانی کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر پولیس نے پہنچ کر پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو افراد آصف مندرانی اور عبدالغفار مندرانی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے٬ تشدد کا شکار ہونے والے پولیس اہلکار لیاقت علی گورشانی کے مطابق میں معمول کے مطابق موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کررہا تھا تو بلوچستان سے آنے والے موٹر سائیکل کی چیکنگ کے لیے کاعذات طلب کئے توانہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :