ملک میں فوری مردم شماری کرانے کی ضرورت ہے ٬ اس سے صوبوں کو صحت ٬ تعلیم روزگار سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں آسانی ہوگی

محکمہ پاپولیشن کے صوبائی وزیرممتاز جکھرانی کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) محکمہ پاپولیشن کے صوبائی وزیرممتاز جکھرانی نے کہاہے کہ ملک میں فوری طور پر مردم شماری کرانے کی ضرورت ہے ٬ جس سے صوبوں کو صحت ٬ تعلیم روزگار سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے میں آسانی ہوگی ٬ لیکن پنجاب کی حکومت کو ملک کے دیگر صوبوں کی آبادی کی حقیقتیں معلوم ہونے کا خوف ہے ٬ جس کی وجہ سے وفاق مردم شماری کرنے سے گھبرا رہا ہے ٬ ان خیالات کا اظہار مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ٬ انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے باوجود ابھی تک صوبوں کو مکمل خود مختیار ی نہیں دی گئی ہے ٬ سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ٬ انھوں نے کہا کہ عمران خان سولوفلائیٹ کے ذریعے وزیر اعظم بنا چاہتا ہے ٬ لیکن مستقل کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہے ٬ عمران خان بچوں کی سیاست کرکے جھموریت کو نقصان پہچانا چاہتا ہے ٬ لیکن اب تھرڈ امپائر مدد کے لیے نہیں آئے گا ٬ انھوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی محکمہ میں عومی شعور بیداری مہم کے لیے مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :