امریکی قونصل جنرل کی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شروع ہونیوالی والدین اور بچوں کے مضمون نگاری کے مقابلے میں ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی طلبہ کا انتخاب

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)یونائیٹنڈ اسٹیٹ امریکا (یوایس ای )کے مختلف امریکی قونصل جنرل کی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شروع ہونیوالی والدین اور بچوں کے مضمون نگاری کے مقابلے میں پاکستان کے ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکبنے والی طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے ٬ مذکورہ مضون نگاری میں امریکا کے صدر٬ برطانیہ کے وزیر اعظم سمیت دنیا کے بڑی شخصیات نے حصہ لیا تھا ٬ ٹھٹھہ سے تعلق رکنھی والی طلبہ زرین اقبال شاہ کا مضون دس بھترین مضامین میں شامل کیا گیا ہے ٬ جس میں زرین اقبال شاہ نے والدین ٬ بچے اور تعلیم کو فوکس کیا تھا ٬ اور اس مضمون کو خاص کرکے امریکی صدر نے خاص دلچسپی سے پڑہا ہے ٬٬ طلبہ زرین اقبال شاہ کے والدین نے بیٹی کی قابلیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ٬