سندھ ہمیشہ پیپلز پارٹی کا قلعہ رہا ہے٬اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی پورے ملک س کلین سویپ کرے گی

صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آبادی ممتاز علی جکھرانی کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 21:38

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آبادی ممتاز علی جکھرانی نے کہا ہے کہ سندھ ہمیشہ پیپلز پارٹی کا قلعہ رہا ہے اور اب چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی پورے ملک س کلین سوئپ کرے گی۔ وہ منگل کو سول اسپتال مکلی میں تولید صحت مرکز کے دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نواز شرویف کو کندھا نہیں دے رہی بلکہ پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی پارٹی ہونے کے ساتھ شہیدوں کی پارٹی ہے جوکہ چاروں صوبوں سے لیکر کشمیر تک پھہلی ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نواز شریف کو چار نکات دیئے گئے ہیں ان پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ جاری کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان ہمیشہ امپائر کی انگلی پر ایسا عمل کرتا ہے جوکہ پہلے کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شہروں کو بند کرنے کا عمل جھموری عمل نہیں اس سے جھموریت کو نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بالواسطہ نواش شریف کی مدد کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جوکہ عمران خان کے ایسے غیر آئینی اور غیر جھموری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ پانامہ لیکس اور دیگر مسائل کورٹ یا اسمبلی ہاؤس میں اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ شیخ رشید ہیں انہیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی برگر پارٹی ہے ان کے ہاتھ کی لکیروں میں وزارت عظمی نہیں ان کا نام پرائم منسٹر خان ہونا چاہیے۔ 2018ئ کے انتخابات کے بعد ایم کیو ایم سے اتحاد کے متعلق صحافی کی جانب سے کئے گغے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پ پ پ ایک جھموری پارٹی ہے اور جھموریت میں سب کے لئے دروازے کھلے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018ئ کے انتخابات میں ایم کیو ایم واضخ کرے گی کہ وہ کون سی ایم کیو ایم ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں ایم کیو ایم گن پوائنٹ اور بلٹ کے ذریعے عوام سے ٹھپے لگواتی تھی اب وہ سسٹم ختم ہو چکا ہے اب بلٹ نہیں بلکا بیلٹ کے ذریعے ووٹ پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کراچی میں بلاول بھٹو زرداکری کی قیادت میں نکلنے والی کامیاب ریلے اور عوام کی بھرپور شرکت ایک واضح ثبوت ہے جس سے کراچی کے عوام میں خوف کی لہر بھی ختم ہو چکی ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کم آبادی سے ملک خوشحال٬ سندھ خوشحال٬ دیہات٬ گھر اور وہ فیملی بھی خوشحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ برھتی پاپولیشن ایک ایٹم بم کی مثل ہے جس سے نہ صرف تعلیم٬ صحت بلکہ دیگر مسائل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاپولیشن پر ضابطہ لانے کے لئے سیکریٹری پاپولیشن کو سندھ کے مختلف علاقوں میں اس ضمن میں سیمینار منعقد کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئے ہیں تاکہ عوام میں شعور بیدار کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ صحت اور میڈیا کا بھرپور تعاون مددگار ثابت ہو سکتا ہے جبکہ اساتذہ٬ سول سوسائٹی٬ معززین بھی اپنے علاقوں میں اس ضمن میں آگہی مہم چلائیں تاکہ تیزی سے بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ہمارے ڈاکٹر اور عملہ بہتر کام کر رہا ہے جبکہ ضلع ٹھٹھہ میں 20 تولید صحت مراکز تھے جن کو بڑھہ کر 28 مرکز کئے گئے ہیں اور ایسے مزید مراکز قائم کئف جائیں گے تاکہ یہاں کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔

اس موقع پر صحافی کے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر ممتاز علی جکھرانی نے کہا کہ پاپولیشن سمیت تعلیم٬ صحت و دیگر مختلف محکمے 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کا سبجیکٹ ہو چکا ہے مگر افسوس کہ وفاق کی جانب سے تاحال مداخلت جاری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آدمشماری کرانا وفاق کا کام ہے مگر وفاق اس معاملے میں دلچسپی نہیں لے رہا شاید انہیں خوف ہے کہ سندھ کی آدمشماری زیادہ نہ ہو جائے۔

بعد ازیں صوبائی وزیر نے سول اسپتال مکلی کے ایمرجنسی وارڈ کا دورا کرکے مریضوں کی عیادت اور ان سے سہولیات کے متعلق معلومات لی۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی کی بھی یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر آصف میمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔