Live Updates

عمران خان کے ساتھ مشرف کی بی ٹیم ہے ٬ اسلام آباد میں احتجاج کرکے اقتدار کا مزہ لوٹنا چاہتی ہے ٬ ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے ٬ ماردہاڑ اور تھرڈ ایمپائرکے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کواپنے رویے میں تبدیلی لانی ہوگی ٬ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کریمنل اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے

ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادرمگسی کی ہنگامی پریس کانفرنس

منگل 25 اکتوبر 2016 21:34

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادرمگسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مشرف کی بی ٹیم ہے ٬ اسلام آباد میں احتجاج کرکے اقتدار کا مزہ لوٹنا چاہتی ہے ٬ ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے ٬ ماردہاڑ اور تھرڈ ایمپائرکے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کواپنے رویے میں تبدیلی لانی ہوگی ٬ سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کرمنل اور دہشت گردوں کا سرپرست ہے ٬ متحدہ کی تقسیم کے بعد ان کے ساتھی ان کے خلاف سطانی گواہ بننے کے لیے تیار ہیں ٬ پریس کلب ٹھٹھہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متحدہ اپنی منفی انجام کو پہنچ چکی ہے ٬ نواز شریف کی سیاست الطاف حسین کی سیاست کو سپورٹ کررہا ہے ٬ منی لابنگ کیس اور اسلحہ کے زخیروں کے ملنے کے بعد متحدہ لندن کو کالعدم قرار دیا جائے ٬ انھوں نے کوئٹہ واقع کی مذمت کی اور واقعے میں جان کے نذرانے دیکر بے قصور شہریوں کو بچانے والے نواجوں کو خراج تحسین پیش کیا ٬ اور مزید کہا کہ ملک کی 70 سالہ سیاست میں مذھبی انتھا پسندی کو پذیراہی دی گئی ہے ٬ لیکن پاکستان تمام قوموں کا سیکیولر ملک ہے ٬ ریاست کا کوئی مذھب نہیں ہوتا ہے ٬ ریاست مذھب سے آزاد ہوتی ہے ٬ جھموریت کے لیے سندھی قوم سے زیادہ کس نے قربانی دی ہے ٬ سندھی قوم ملک کے چار آمروں ایوب خان ٬ یحییٰی خاں ٬ جنرل ضاالحق اور پرویز مشرف کی مارشلائ کے خلاف جھدوجد کی ہے ٬ آج کی جھموریت میں شہید بینظیر بھٹو اور 18 آکتوبر کے 350 افراد کا خون شامل ہے ٬ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایجنسیوں اور اداروں کے تیار کیے ہوئے لوگ ملک میں مسلئے پیدا کررہی ہیں ٬ اس موقع پر ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنما حمید میمن ٬ گلزار سومرو ٬ الطاف جسکانی ٬ضلع صدر امتیاز سموں اوردیگر موجود تھے ٬
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات