فپواسا کی جانب سے کوئٹہ حملے کے شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فپواسا کے صدر ڈاکٹر ہمایوں خان اور سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں انہیں شکست فاش دی ہے جبھی دہشت گرد ایسی بزدلانہ کارروائیوں پر اترے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور مزید قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے مگر دہشت گردوں کا پاکستان میں نام و نشان نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں تمام یونیورسٹیوں کے اساتذہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :