اسلامی جمعیت طلباء لاشوں پر سیاست کرنا بند کردے‘ ترجمان پنجاب یونیورسٹی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے سڑک بلاک کر کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے اور داخلے کی امیدوار لڑکی کی گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر ہونے والی خودکشی پر سیاست کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لاشوں پر سیاست کرنا انتہائی گھٹیا اور غیر انسانی فعل عمل ہے جو اسلامی جمعیت طلباء نے ہمیشہ سے اپنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن دروغ گو عناصر پر مبنی ایک گروہ ہے جن کا علم اور تعلیم سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں اور ان کی صفوں میں جرائم پیشہ عناصر کی بھرمار ہے اور میڈیا ان کے جرائم متعدد مرتبہ شواہد کے ساتھ سب کے سامنے لا کر انہیں بے نقاب کر چکا ہے۔