پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 21:25

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 08 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظرایس پی شجاعت علی رانا کو ایس پی سکیورٹی II- ٬ سکیورٹی ڈویژن 96-H&180-H ماڈل ٹائون لاہور٬ ایس پی سکیورٹی II- ٬ سکیورٹی ڈویژن 96-H & 180-H ماڈل ٹائون لاہور طارق محمود کوایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ٬ ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد جواد طارق کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان کی خالی آسامی پر ٬ڈی ایس پی لیگل II- ٬ بہاولپور محمد خان کو ڈی ایس پی لیگل بہاولنگر٬ڈی ایس پی لیگل بہاولنگر I- ٬شاہد اقبال کو ڈی ایس پی لیگل بہاولپور ٬ڈی ایس پی ٬ آر آئی بی I- راولپنڈی ریجن فیض الحق نعیم کو ایس ڈی پی او حضرو اٹک کی خالی آسامی پر ٬ڈی ایس پی لیگل (1 ) لاء انسٹرکٹر کیمپس II- محمد عرفان فاروق کو ایس ڈی پی او پنڈیگھیب اٹک کی خالی آسامی پراور ایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال منصور عالم کو ڈی ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :