قدرتی آفات و انعامات ایک مسلسل عمل کا نام ہے زندہ اور بیدار قومیں اپنے آپ کو ہر اچھے یا برے وقت کے لیے تیا ر رکھتی ہیں٬ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

منگل 25 اکتوبر 2016 21:25

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمیشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو نے کہا ہے کہ قدرتی آفات و انعامات ایک مسلسل عمل کا نام ہے زندہ اور بیدار قومیں اپنے آپ کو ہر اچھے یا برے وقت کے لیے تیا ر رکھتی ہیں جس سے آفات کی صورت میں تکالیف کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے وہ اپنے دفتر میں سماجی تنظیم ھینڈز کے زیر اہتمام قومی آفات سے آگاہی کا دن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس کا مقصد قدرتی آفات کی صورت میں شھری و دیہی آبادی کو معلومات کی فراہمی اور آفات سے بچاو٬ْ کے طریقوں سے آگاہ کرنا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھاعمر فاروق بلونے کہا کہ 2011 کے سیلاب اور اسکی تباہ کاریوں سے جہاں ضلع سانگھڑ کی عوام کو بدترین مصائب سے دوچار کیا وہیںسانگھڑ کی آبادی ٬ضلعی انتظامیہ٬اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیتوں کو آئندہ اس قسم کی آفات سے بہتر طور سے نمٹنے کے لیے بیدار بھی کیا ہے ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ اداروں میں خدانخواستہ اس قسم کی آفات کی صورت میں تمام انتظامات مکمل ہیں سرکاری اداروں سماجی تنظیموں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر مربوط کیا گیا ہے چھوٹے سیم نالوں کو مین نالے سے منسلک کیا جارہا ہے سماجی تنظیم ھینڈز کے ڈسٹرکٹ منیجر منصور میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی تنظیم نے قدرتی آفت کی صورت میںپانچ سو خاندانوں کو رسکو سے لیکر آبادکاری تک ہر قسم سہولتیں بہم پہنچانے کے انتظامات کیے ہوئے ہیں جبکہ کہ اس سے قبل سانگھڑ میں آنے والے سیلاب کے دوران بھی انکی تنظیم نے حکومتی اداروں کے بعد سب سے ذیادہ متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کا اعزاز حاصل کیا تھا اجلاس سے محمد اختر قریشی۔

(جاری ہے)

غلام مصطفی ترین اور غلام حیدر جانوری نے بھی خطاب کیا نے بھی خطاب کیا۔