ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد ٬ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں ٬ 9 افراد گرفتار

منگل 25 اکتوبر 2016 21:25

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ٬ 9 افراد گرفتار ٬ بڑی تعداد میں منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ٬ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سوُمرو کی ہدایات ڈی ایس پی سانگھڑ اشتیاق آرائیں کی سربراہی میں پولیس ٹیم کا سانگھڑ کے نواحی گائوں گھنڈن اور سریوال گوٹھ میں کاروائیاں ٬ 9 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ٬ رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی اشتیاق ٓرائیں نے بتایا کہ ایس ایس پی سانگھڑ کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے سانگھڑ کے نواحی گائوں سریوال گوٹھ سے تین افراد گرفتار کئے جبکہ گھنڈن سے چھ افراد کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل ٬ ستر لیٹر کچی شراب اور چرس برآمد کیا ۔

متعلقہ عنوان :