سپریم کورٹ٬ تہرے قتل میں ملوث ملزم کی سزائے موت برقرار٬ ملزم کی اپیل خارج

منگل 25 اکتوبر 2016 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے تہرے قتل میں ملوث ملزم محمد زمان کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے ساتھی ملزمہ کو بری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزمہ شمع بی بی کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا اوراس کیخلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ منگل کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملزمہ کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت کو آگاہ کیا کہ خاتون شمع بی بی کوجان بوجھ کرپھنسایاگیاہے٬ واقعہ کے وقت یابعد میں اس سے آلہ قتل برآمد نہیں ہوا اس لئے استدعاہے کہ ملزمہ کی سزاء کوکالعدم قرار دیاجائے۔ عدالت کوملزم محمد زمان کے وکیل نے پیش ہوکربتایا کہ ملزم سے اشتعال میں یہ فعل سرزد ہواہے ورنہ اس کاکوئی ارادہ نہیں تھا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ملزم محمد زمان نے 2006 ء میں ضلع میانوالی میں تین معصوم لوگو ں کو ان کے گھر میں قتل کیا تھا٬ ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اوربعد ازاں ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تھا اس لئے ہمیں عدالت عظمیٰ سے رجوع کرناپڑاہے تاہم عدالت نے ملزم کی سزائے موت کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دائر اپیل خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :