بجلی نادہندگان کے کنکشن بلاتفریق منقطع کئے جائیں٬ چیف ایگزیکٹو آئیسکو

منگل 25 اکتوبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے آئیسکو ریجن کے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بجلی نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور نادہندگان کے کنکشن بلاتفریق منقطع کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی ہدایات کی روشنی میں نادہندگان کے خلاف شروع کی جانے والی مہم جاری ہے اور آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بقایاجات ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن فل الفو ر منقطع کئے جائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کا دبائو قبول نہ کیا جائے۔

آئیسکو چیف نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا بلوں کی مقررہ تاریخوں تک ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

متعلقہ عنوان :