پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں کیآرمی کیپٹن کے نمازے جنازہ میں شرکت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں صوبائی وزراء اراکین اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال ٬ عبید اللہ جان بابت ٬ ڈاکٹر حامد خان اچکزئی٬ سردار رضا محمد بڑیچ ٬ نصراللہ خان زیرے ٬ عبدالمجید خان اچکزئی نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے واقعہ میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی اور آرمی کیپٹن کے نماز جنازے میں شرکت کی اور سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔