ْ پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں میں ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے 8نوجوان بھی شہید ہوئے

منگل 25 اکتوبر 2016 21:21

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں گزشتہ رات ہونے والے حملوں میں ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے 8نوجوان شہید ہوگئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ٬شہید ہونے والوں میں سے ایک نوجوان کا بھائی ایس ایچ او کے جنازے پر ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی شہید ہواتھا ٬تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر ہونے والے مسلح افراد اور خود کش حملوں میں ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقو ں سے تعلق رکھنے والے 8نوجوان شہید ہوگئے جن میں سے چار کا تعلق چمن اور چار کا قلعہ عبداللہ سے ٬شہید ہونے والے اہلکاروں میں شراف الدین ولد محمدایوب کلی ماچکہ٬محمدطیب کا کڑولدسمیع اللہ سکنہ کلی پیرعلیزئی٬امداداللہ میزئی اڈہ٬آمیرمحمدکلی کولک قلعہ عبداللہ ٬جبکہ نجیب اللہ ٬نقیب اللہ ٬محمدنسیم اور محمدعباس ساکنان چمن شامل ہے٬ اسی طرح احسان اللہ سمیت دیگر کئی زخمی بھی ہوئے ہیں ٬واقعے کی اطلاع پر ضلع قلعہ عبداللہ میں سوگ کا سماں رہا اور لوگ ٹریننگ پر گئے اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات لیتے رہے ٬یاد رہے کہ شہید ہونے والے اہلکار شراف الدین کا ایک بھائی علائوالدین بھی ایس ایچ او محیب اللہ داوی کے نمازجنازہ پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :