شاہراہ فیصل لال کوٹھی پر واقع پاکستان پوسٹ اسٹیٹ ایکسپریس سرکل سی2 لاکھ کی چوری واقعے کی رپورٹ فیروز آباد تھانے میں درج ٬ کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) شاہراہ فیصل لال کوٹھی پر واقع پاکستان پوسٹ اسٹیٹ ایکسپریس سرکل سی2 لاکھ کی چوری واقعے کی رپورٹ فیروز آباد تھانے میں کرائی گئی ٬تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی٬تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ ایکسپریس سرکل کے پارسل کاؤنٹر پر جمع ہونے والی ایک لاکھ89 ہزارروپے کی رقم ہفتے اور اتوار کی درمیان تجوری سے غائب ہوگئی٬اس بارے میں معلوم کی گئی تو علم ہوا کہ یہ رقم پارسل بکنگ کلرک الیاس نے تجوری میں رکھی تھی ٬تجوری کی چابی الیاس اور متعلقہ سپر وائزر کی کسٹڈی میں ہوتی ہے٬تاہم الیاس نے دونوں چابیاں اپنی کسٹڈی میں رکھی تھیں اور سپر وائزر کے پاس کوئی چابی موجود نہیں اس لئے ذمہ داری بھی الیسا پر عائد ہوتی ہے رقم غائب ہونے کے بارے میں پیر 24 اکتوبر کو علم ہوا جب تجوری کھولی گئی تو وہاں رقم موجود نہیں تھی ٬پاکستان پوسٹ کے عملے کے مطابق بکنگ کی جمع شدہ رقم ہفتے کی شام متعلقہ خزانچی کے پاس جمع کرائی جانی چاہئیے تھی جس میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ٬اس طرح سرکاری خزانے کو 2 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا ہے ٬پاکستان پوسٹ کا عملہ واقع کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :