کسی میں ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے٬ وسیم اختر

منگل 25 اکتوبر 2016 21:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستار کے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے٬کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ پورے ملک میں بہت بگاڑپیدا ہوا ہے٬ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے٬ اس وقت کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں٬ اگروہ جیل میں نہ ہوتے تو وہ خود بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے اورپورا شہر ان کے ساتھ ہوتا جب کہ گورنرکی تبدیلی کا سوال صدرپاکستان سے کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے منتخب میئرہیں اورضمانت ان کا حق ہے٬ وہ باہرآکرکراچی کیعوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں٬ وہ ایم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستارکے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے چارمقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو31 اکتوبرکو سنایا جائے گا٬ عدالت نے آئندہ سماعت پروسیم اخترکی پریس کانفرنس کی سی ڈی اورکیس کا چالان طلب کرلیا۔