کوئٹہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تہلکہ‌ خیز گفتگو منظر عام پر آ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

کوئٹہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تہلکہ‌ خیز گفتگو منظر عام پر آ گئی

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) کوئٹہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تہلکہ‌ خیز گفتگو منظر عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تہلکہ خیز گفتگو منظر عام پر آ گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے سے قبل افغانستان میں اپنے امیر سے مسلسل رابطے میں تھے۔

گفتگو میں ایک دہشت گرد کی جانب سے افغانستان میں اپنے امیر سے سوال کیا گیا کہ کیا اسے جانے کی اجازت ہے؟ اس پر اس کے امیر کی جانب سے جواب دیا گیا کہ جی جی بالکل جائیں آپ کے 3 بھائی ہیں۔ دہشت گرد کی جانب سے اپنے امیر کو مزید بتایا گیا کہ وہ نکلا ہے تاہم راستے میں سخت ناکہ بندی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور پیغام دیا گیا کہ آپ فکر نہ کریں صبح کی اخبار سے سب پتا چل جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ گفتگو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی۔ جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور تینوں دہشت گرد سگے بھائی تھے۔ اس گفتگو کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں افغان انٹیلی جنس اور بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کے حساس اداروں نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کی گفتگو میں مزید کیا کچھ کہا گیا؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :