اے ایس ڈی او سرکل پھرہالہ کا متعدد سکولوں کا معائنہ٬ تدریسی سرگرمیوں٬ پی ٹی سی فنڈ ریکارڈ اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:19

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اے ایس ڈی او سرکل پھرہالہ ذوالفقار احمد کا متعدد سکولوں کا اچانک معائنہ کے دوران تدریسی سرگرمیوں٬ پی ٹی سی فنڈ ریکارڈ اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا٬ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرکل پھرہالہ ہری پور ذوالفقار احمد نے گذشتہ روز ضلع ہری پور کے دور دراز علاقوں ہل بیڑ٬ حال جدال٬ کنڈیالہ٬ جنجکہ اور کنڈ کالو خان کے مختلف بوائز پرائمری سکولوں کا اچانک معائنہ کیا٬ انہوں نے سکولوں میں جاری تدریسی سرگرمیوں٬ رجسٹر حاضری٬ پی ٹی سی فنڈ ریکارڈ اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ کی سو فیصد حاضری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی سو فیصد حاضری حوصلہ افزا ء ہے٬ ان علاقوں میں اپنے فرائض منصبی کے بطریق احسن ادائیگی کرنے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین خراج تحسین کے مستحق ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیاکہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔