ہیلتھ پروفیشنل الائونس کیلئے کسی دبائو میں نہیں آئیں گے‘ شوکت زمان

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہیلتھ پروفیشنل الائونس کیلئے کسی دبائو میں نہیں آئیں گے٬ یہ ہمارا حق ہے اور اسے لیکر رہیں گے۔ کلاس فور ملازمین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیرا میڈیکس کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر شوکت زمان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پیرا میڈیکس کے ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر کو ضلع ہری پور میں تمام ملازمین اپنے حق کیلئے ایبٹ آباد میں ہونے والے احتجاجی پروگرام میں بھر پور شرکت کریں گے۔ ہری پور میں کلاس فور ملازمین 29 تاریخ کو ہڑتال کریں گے٬ میٹنگ میں پیرا میڈیکس کے سینئر نائب صدر فرید خان٬ جنرل سیکرٹری سعید ایوب٬ نائب صدر افتخار احمد٬ ناظم مالیات زاہد محمود٬ پریس سیکرٹری ساجد علی٬ سفیر احمد و دیگر نے خطاب کیا٬ انہوں نے تمام ملازمین سے درخواست کی کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے اپنے دیرینہ مطالبات کے حل کیلئے کوشش کریں گے٬ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا٬ تمام کلاس فور ملازمین کے حقوق لیکر رہیں گے جو ہمارا قانونی حق ہے۔