قدرتی آفات سے متعلق ہزارہ یونیورسٹی میں واک کا اہتمام

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا٬ واک کا مقصد قدرتی آفات کے متعلق طلباء و طالبات میں آگاہی پیدا کرنا تھا٬ واک میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس٬ رجسٹرار ڈاکٹر منظور شاہ٬ چیف پراکٹر عدیل یونس تنولی٬ تعلیمی و انتظامی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی٬ واک ایڈمن بلاک سے شروع ہو کر سینٹ ہال میں اختتام پذیر ہوئی٬ اس موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس آر ایس پی کے ریجنل منیجر شکیل احمد نے شرکاء کو قدرتی آفات کے متعلق تفصیلات سے آگا کیا۔