یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی پروگراموں میں بہتری لانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی پروگراموں میں بہتری لانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں٬ طلباء و طالبات کو معیاری اور جدید ترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں٬ قوم کے نونہالوں کو بامقصد اور دور حاضر سے مطابقت رکھنے والی تعلیم فراہم کر کے ان کو مستقبل کا لیڈر بنا سکتے ہیں٬ وہ ڈیپارٹمننٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی کی طرف سے نیشنل ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرینیز سے خطاب کر رہے تھے٬ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تحقیق سے معاشرے میں مثبت رویوں کو تقویت ملتی ہے٬ اگر طلباء کی رہنمائی اور درست سمت کا تعین اساتذہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں آتا ہے٬ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض سے لگائو اور دیانتداری کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ یہ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں٬ ان کی حوصلہ افزائی اور ان کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے شعبہ سیاحت اور مہمان نوازی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا٬ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈین آرٹس پروفیسر اذکیا ہاشمی اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین نے کہا کہ اس شعبہ میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کی موجودگی اساتذہ اور شعبہ کے انچارج کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شعبہ کی سرگرمیاں نہایت حوصلہ افزاء اور تعمیری ہیں جس کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ اس شعبہ کی مزید بہتری اور ترقی کا یقین دلاتی ہے٬ شعبہ کے انچارج آصف خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ 2008ء میں قائم کیا گیا٬ اس وقت 260 سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں٬ یہاں سے فارغ ہونے والے گریجویٹس ملک کی ہوٹل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ملک بھر کی یونیورسٹی میں منفرد شعبہ ہے٬ اسی شعبہ کے زیر انتظام وزیر اعظم کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) پروگرام کے تحت اب تک 500 ٹرینزز کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ آج سے دو کورسز جس میں 50 ٹریننز شرکت کر ہے ہیں٬ کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ کورسز 6 ماہ کے ڈپلومہ کورس پر مشتمل ہیں۔ ٹیرینز کو وزیر اعظم کے مذکورہ پروگرام کے تحت 2000 ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ٹرینز میں کٹ اور دیگر میٹریل بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :