حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کی سریاب روڈ پولیس ٹرینگ کالج میں بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میںمذمت

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج فرینٹیئر کور پولیس ‘ لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ٬پوری قوم شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں٬ انوارالحق کاکڑ

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے سریاب روڈ پولیس ٹرینگ کالج میں ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج فرینٹیئر کور پولیس ‘ لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں پوری قوم شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان ا ور آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پولیس ٹرینگ کالج کے بزدلانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء پوری قوم کے محسن ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتے اور ان مذموم کارروائیوں کے باوجود بلوچستان کے شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں انہوںنے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :