الخدمت فائونڈیشن کے رہنمائوں کا رضاکاروں کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

منگل 25 اکتوبر 2016 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ٬جمیل احمد کرد ٬الخدمت کوئٹہ کے صدر افتخار احمدکاکڑنے رضاکاروں کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا ہسپتال میں مریضوں کی عیادت وتیمارداری کیساتھ الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں ٬میڈیکل و ایمبولینس ٹیم کے ورکرزسے بھی ملاقات کی شہدای کے لواحقین ومریضوں کے تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم غم زدہ خاندان کیساتھ ہے الخدمت فائونڈیشن دکھی خاندان کیساتھ ہر قسم کی تعاون کیلئے تیار ہے حکومت مریضوں کی جلد صحت یابی علاج ومعالجے کیلئے بہترین انتظام کردیں تاکہ ان کی پریشانیوں میں کمی آسکیں ۔

قبل ازیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کی ہے اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے بھی پولیس تربیتی کالج کے ہاسٹل میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گردی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری قوم لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔

الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے حملے کے فوراًً بعد ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بلڈ کیمپ قائم کر دیا ہے جس میں الخدمت کے رضاکاروں سمیت عام شہریوں نے زخمی حضرات کے لئے خون کا عطیہ دیاجو قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی ٬کوئٹہ کے صدر افتخار احمدکاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن کے ایمبولینسزنے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے جبکہ رضاکاروں نے انہیں خون کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا الخدمت کے رضاکاروں کیساتھ شہریوں اور نوجوانوں نے غم کی اس گھڑی میں ہمدری ہمت وجرات کا مظاہرہ کیا خون کی فراہمی وابتدائی طبی امداد میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم وقابل فخر تھا۔

متعلقہ عنوان :