میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی پولیس ریکروٹس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے گذشتہ رات زیرتربیت پولیس ریکروٹس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ میئرو ڈپٹی میئر کی ہدایت پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فائر بریگیڈ عملے نے جس جانفشانی سے اپنی خدمات انجام دیں وہ قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی ناگہانی آفات اور حادثات سے نمٹنے کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا فائر بریگیڈ عملہ ہمہ وقت چاک وچوبند وتیار ہے اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے فائر سیکشن سمیت کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔گذشتہ رات کو فائر بریگیڈ کے آپریشن کی نگرانی فائر چیف آفیسر عبدالحق اچکزئی نے بذات خود کی ٬ ان کی کارکردگی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :