نوازشریف ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ‘اعجاز چوہدری

سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے سانحہ میں شہید ہو نے والے خاندانوں کے غم میں پی ٹی آئی بر ابر کی شریک ہے

منگل 25 اکتوبر 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ٬ سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے سانحہ میں شہید ہو نے والے خاندانوں کے غم میں پی ٹی آئی بر ابر کی شریک ہے ٬بلوچستان میں حکومت نام کی کو ئی چیز نہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سانحہ کوئٹہ ناقص سیکورٹی کا نتیجہ ہے اس کی فوری تحقیقات کر وائی جا ئیں ٬نواز حکومت اپنے آپ کو بچانے میں مصروف ہے جبکہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کر م پر چھوڑ دیا گیا ہے٬ کوئٹہ پولیس ٹرنینگ سنٹر پر بد تر ین دہشت گر دی کا واقعہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ٬نوازحکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا یار مودی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے تمام ثبو ت ہو نے کے با وجود نواز شریف مودی کے خلاف آواز بلند نہیں کررہے ۔پی ٹی آئی جب بھی نواز شریف کے احتساب سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کرتی ہے تو مودی لائن آف کنٹرول پر ٹنیشن اورپاکستان میں دہشت گردی کے حملے کروادیتے ہیں ۔نواز شریف اور ُا ن کے درباری سُن لیں کہ انہیں مودی بھی احتساب سے نہیںبچا سکتے ۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور مودی کی سوچ میںکوئی فرق نہیںہے ٬2نومبر کا احتجاج اور پیدل لانگ مارچ پانامہ چوروں کے احتساب اور کرپشن کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔2نومبر کو اگر حکومت نے ریاستی تشدد کیا تو پورے ملک میں دمادم مست قلند رہو گا ۔رہنماوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی۔