پاک بحریہ کے سربراہ کی پولیس ٹرینگ سنٹر کوئٹہ حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے پولیس ٹرینگ سنٹر کوئٹہ پر ہونے والے افسوس ناک حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی و یک جہتی کرتے ہوے نیول چیف نے حملے کی بھر پور مذمت کی اور اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا ۔ انہوں نے عہد کی تجدید کی کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے ہماری قوم کے عزم اور حوصلے کو پست نہیں کر سکتے ۔ پاکستان نیوی کے آفیسرز٬ سی پی اوز/ سیلرز اور سویلینز دکھ کی اس گھڑی میں قوم بالخصوص غمزد ہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :