Live Updates

تحریک انصاف نے دھرنے کے حوالے سے پلان بی تشکیل دیدیا

روزانہ ہر ضلع سے 200کارکنوں کو دھرنا گاہ میں موجود رہنے کی ہدایت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے کے حوالے سے پلان بی بھی تشکیل دیدیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہناہے کہ پہلے روز زیادہ سے زیادہ لوگ پشاور اور اسلام آباد جائینگے تاہم اس لئے روزانہ ہر ضلع سے 200کارکنوں کو دھرنا گاہ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دھرنے کی طوالت کی صورت میں کارکنوں کو گروپوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مطابق خبر پختونخواہ سے روزانہ 5200کارکن دھرنے میں ڈیوٹی دینگے جبکہ ضلعوں اور دھرنا گاہ میں کوارڈنیٹر مقرر کیے گئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات