راولپنڈی ٬ پٹرول ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ٬ قریبی 2 عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) اولپنڈی کے علاقے گلریز میں پٹرول ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی 2 عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلریز میں پٹرول ٹینکر الٹنے سے شدید قسم کی آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں قریبی 2 عمارتیں بھی آگئیں۔ آگ لگنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ دوسری جانب ٹینکر سے لگنے والی آگ کے باعث قریبی علاقے سے لوگوں کو بحفاظت باہر بھی نکالا جارہا ہے۔ سرکاری حکام کی جانب سے ٹینکر کے الٹنے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔