رواں برس زراعت کیلئے 700ارب روپے کے قرضے مختص کئے ہیں٬ سکندرحیات بوسن

گندم کی آئندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے٬ پریس کانفرنس

منگل 25 اکتوبر 2016 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ رواں برس زراعت کیلئے 700ارب روپے کے قرضے مختص کئے گئے ہیں گندم کی آئندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ رواں برس زراعت کیلئے 700ارب روپے کے قرضے مختص کئے گئے ہیں ٬ انہوں نے کہا کہ رواں سال زراعت کوپانی کی کچھ کمی ہوسکتی ہے٬انہوں نے کہا کہ ملک کی آلو کی سالانہ ضرورت32لاکھ ٹن ہے٬ہم نے گزشتہ سال ساڑھی3لاکھ ٹن آلوبر آمدکیا تھا٬انہوں نے کہا ہے کہ امسال آلوکی پیداوارکاہدف38لاکھ ٹن رکھاگیا ہے٬انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال گندم کی پیداوار2کروڑ54لاکھ ٹن تھی٬گندم کی آئندہ فصل کاپیداواری ہدف2کروڑ60لاکھ ٹن مقرر کیا ہے٬انہوں نے کہا کہ ملک میں ربیع کی فصل کیلئے کھادوں کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔