جامعات کا تعلیمی معیا ر بہتر کر نا اولین تر جیح ہے جس کیلئے تما م وسا ئل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ‘رفیق رجوانہ

اساتذ ہ قوم کے معما ر ہیں وہ طلبا ء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دیںاور کوالٹی ایجو کیشن پر کو ئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ‘گورنر پنجاب

منگل 25 اکتوبر 2016 21:05

ملتان /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ جامعات کا تعلیمی معیا ر بہتر کر نا اولین تر جیح ہے جس کے لئے تما م وسا ئل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ٬اساتذ ہ قوم کے معما ر ہیں وہ طلبا ء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ دیںاور کوالٹی ایجو کیشن پر کو ئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ٬ہمیں ذا تی ایجنڈ ے کو پسِ پشت ڈال کر قومی ایجنڈ ے پر کام کر نا چاہیے٬بہا ئوالدین زکریا یونیو رسٹی سے عرصہ دراز سے وا بستگی ہے ٬میر ے لئے یہ یونیو رسٹی انتہا ئی اہم ہے ٬اس کی رینکنگ میں اگر کو ئی کمی آ ئے تو مجھے کسی صورت اچھا نہیں لگے گا ۔

انہوں نے ان خیا لا ت کااظہار بہا ئوالدین زکریا یو نیو رسٹی کی سینٹ کے نویں اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر بہا ء الدین زکریا یونیو رسٹی پروفیسر ڈا کٹر طاہر امین ٬رجسٹرا ر پروفیسر ڈاکٹر محمد مطاہر اقبال ٬ممبر ان سینٹ وسنڈ یکیٹ٬ مختلف شعبہ جات کے سربراہا ن و سینئر اساتذ ہ موجود تھے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہاکہ بطو ر چا نسلر جامعا ت کے مسائل حل کر نے کی پو ری کوشش کررہا ہوںمیر ی خوا ہش ہے کہ ہما ری یونیو رسٹیا ں تعلیمی معیا ر میں بلند مقا م حا صل کریں اور دنیا میں ہما ر ی یونیو رسٹیو ں کے فار غ التحصیل طلبا ء کو قدر کی نگا ہ سے دیکھا جا ئے ۔

ہم سب کی مجمو عی ذ مہ دار ی ہے کہ ہم زکریا یونیو رسٹی کی رینکنگ کو مزید بہتر کر نے کیلئے بھر پور کوشش کر یں اور تحقیقی و تخلیقی کا م کو بھی آ گے بڑ ھا یا جائے۔انہو ں نے مزید کہا کہ زکریا یونیو رسٹی میں کنٹر یکٹ اور ڈ یلی ویجز پر کا م کر نے وا لے ملا زمین کو ریگو لر کر نے کے حوالے سے لا ئحہ عمل مر تب کیا جائے گا تا کہ کسی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہ ہو ۔

اسی طر ح ملا زمین کی ڈا ئر یکٹ سیلیکشن اور پروموشن کے کیسز کیلئے بھی طر یقہ کار طے کیا جائے گا تا کہ کسی ملا زم کی حق تلفی نہ ہو اور ملا زمین کی باقا عد گی سے ترقی ہو تی رہے یہ نہ ہو کہ جو ملا زم جس سکیل میںا ٓ ئے اسی میں ریٹا ئر ڈہو جائے ۔گورنر پنجا ب نے سینٹ ممبرا ن کی اجلاس میں شر کت کر نے اور کارروا ئی میں بھر پو ر حصہ لینے پر شکر یہ ادا کیا ۔

قبل ازیں سینٹ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چا نسلر بہا ئوالدین زکریا یونیو رسٹی ڈا کٹر طا ہر امین نے سا لا نہ رپو رٹ پیش کر تے ہوئے کہا کہ گز شتہ ایک سال میں یونیو رسٹی کے معا ملا ت میں بہت بہتری آ ئی ہے اور رینکنگ کے اعتبا ر سے زکر یا یونیو رسٹی پاکستا ن بھر میں نو یں نمبر پر آ گئی ہے ۔بہا ئو الدین زکر یا یونیو رسٹی کے سینٹ کے 9 ویں اجلاس کے آ غاز میں سانحہ کو ئٹہ میں شہید ہو نے وا لے پو لیس ملاز مین کیلئے فاتحہ خوا نی اور دعا ئے مغفر ت کی گئی ۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے کہا کہ اللہ تعالی ان شہداء کے درجا ت کو بلند کرے اور ان کے لو احقین کو حوصلہ اور ہمت دے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہا ئی افسوس نا ک واقعہ ہے ہم دہشت گر دو ں کو انکے منطقی انجا م تک پہنچا ئیں گے ۔ ضر ب عضب کا میا بی سے جا ر ی ہے ۔انشا ء اللہ بہت جلد ہمارا ملک امن کا گہوار ہ ہو گا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم سب متحد اور محب وطن ہیں او ر اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کر یںگے ۔

متعلقہ عنوان :