ایف بی آر کی ویب سائٹ غیر فعال ہو نے کے سبب آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ غیر فعال ہو نے کے سبب’’ آن لائن‘‘ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا’’آن لائن‘‘ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا آپشن گذشتہ تین روز سے غیر فعال ہے جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شہریوں کو آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

بزنس کمیونٹی کے مطابق ایف بی آر کی ویب سائٹ پر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کیلئے ای فائلنگ کے آپشن پر گذشتہ تین روز سے جلی حرف میں ’’اس سائٹ کی بحالی پر کام جاری ہے ‘‘لکھا آ رہا ہے اس صورتحال سے بزنس کمیونٹی اور تاجر طبقہ سخت پریشان ہے۔یاد رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گواشواے جمع کرانے کی آخری تاریخ31اکتوبرمقرر کی ہے۔بزنس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی انکم ٹیکس ریٹرن کے آپشن میں خرابی پر ایف بی آرٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کے ساتھ آن لائن ای فائلنگ کے آپشن کو بھی فوری طور پر بحال کرے ۔