ْنواز شریف نے جتنے دورے لندن کے کیے آدھے کوئٹہ کے کرلیتے تو صورتحال بہتر ہوتی٬عمران خان

جس ملک کے حکمران چوری کریں وہ تباہ ہوجاتے ہیں٬ پاکستان اس لیے نہیں بناتھا کہ ٹاٹا اور برلا کی جگہ شریف مال بنائیں٬میڈیا سے بات چیت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جتنے دورے لندن کے کیے اس کے آدھے بھی کوئٹہ کے کرلیتے تو صورتحال بہتر ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمیوںکے عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیااس موقع پر جہانگیر ترین ٬ سردار یار محمد رند٬ علیم خان سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے عمران خان نے کہا کہ 2نومبر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے٬ جس ملک کے حکمران چوری کریں وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اس لیے نہیں بناتھا کہ ٹاٹا اور برلا کی جگہ شریف مال بنائیں٬وزیراعلیٰ بلوچستان بتائیں کہ سیکیورٹی پر خرچ کیے گئے 30ارب روپے کہاں لگائے٬کسی اور جنگ میں شامل ہوکر عذاب اپنے اوپر لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں نے دستخط کیے ہیں٬ اس پر عملدرآمد کیا جائے٬ ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ وزیراعظم کو عالمی فورمز پر اٹھانا چاہیے۔ ہمیں پتہ ہے کہ ’را‘ کو بھی ایم کیو ایم سپورٹ کرتی تھی٬ بلوچستان میں ’را‘اور دیگر دشمن ایجنسیاں کام کر رہی ہیں ٬ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے اہم کردار تھانے کا ہے۔

متعلقہ عنوان :