لاہور میں ہونے والا جماعت اسلامی پنجاب کا سہ روزہ 28تا30اکتوبر 2016ء اجتماع ارکان اسلامی انقلاب کا ذریعہ بنے گا٬ٓصف محمود اخوانی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا جماعت اسلامی پنجاب کا سہ روزہ 28تا30اکتوبر 2016ء اجتماع ارکان اسلامی انقلاب کا ذریعہ بنے گا۔ 30/اکتوبر کو کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ ملتان سے قافلے 27 اور28 اکتوبر کی درمیانی رات لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ’’دارالسلام ‘‘ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں اجتماع ارکان کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔تمام ارکان واُمیدواران اپنے اپنے اُمراء زون کی قیادت میں لاہور روانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے ۔ پاکستان اس وقت 73ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ملکی بنکوں اور اداروں کے قرضے بھی ہزاروں ارب روپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل اور ترقی وخوشحالی کا ایک ہی راستہ ہے کہ کرپٹ حکمرانوں٬ سیاستدانوں سے نجات اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگا#