حکو مت پنجا ب نے جعلی اور ملا وٹ شدہ اشیا ء خوردونوش بالخصوص دودھ فروخت و تیا ر کر نے وا لوں کے خلا ف نئی قانو ن سا ز ی مکمل کر لی٬ممتا ز احمد خان منیس

منگل 25 اکتوبر 2016 21:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)سابق صو با ئی وزیر چیئر مین لا ئیو سٹا ک کمیٹی برا ئے زرعی کمیشن پنجاب ممتا ز احمد خان منیس نے کہا ہے کہ حکو مت پنجا ب نے جعلی اور ملا وٹ شدہ اشیا ء خوردونوش بالخصوص دودھ فروخت و تیا ر کر نے وا لوں کے خلا ف نئی قانو ن سا ز ی مکمل کر لی ہے ۔جس کے تحت 10 سا ل تک قید اور جر ما نے جبکہ ملاوٹ شدہ دود ھ پینے سے ہلاکت کی صو ر ت ذمہ داران کو سزائے مو ت بھی دی جا سکے گی ۔

انہو ں نے کہا کہ ملاوٹ شدہ دود ھ کی فروخت میں ملوث ما فیا کے دن گنے جا چکے ہیں ۔محکمہ لا ئیو سٹا ک جانوروں کی افزا ئش کو موئثر بنا کر دودھ کی پیدا وا ر میں اضا فے کیلئے احسن اقدا ما ت کررہا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز محکمہ لا ئیو سٹا ک و ڈیر ی ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیرا ہتما م خا لص دودھ کی افا دیت اجا گر کر نے کیلئے منعقدہ دودھ کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطا ء الحق ٬ ای ڈ ی او ززراعت شفقت حسنین بھٹی٬ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹا ک ڈاکٹر منصو ر ٬ڈسٹر کٹ ا ٓ فیسر لا ئیو سٹا ک ڈا کٹر سبطین بھٹی ٬ایم پی اے شہزا د مقبول بھٹہ بھی موجود تھے ۔ چیئر مین لائیو سٹا ک ممتا ز احمد خا ن منیس نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ کسا ن بھا ئی زیاد ہ سے زیا د ہ دو دھ دینے والے جانوروں کی افز ائش کریں تا کہ ملک میں دودھ کی پید او ار میںنما یا ں اضا فہ ہو۔

ملاوٹ ما فیا کی سر کوبی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجا ب نے سخت احکاما ت جا ر ی کئے ہیں ۔ جس کے بعد تما م اضلا ع میں نا قص دود ھ بیچنے والو ں کے خلا ف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر صد ر ملک عطاء الحق نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ نے گز شتہ 3 ما ہ کے دورا ن درجنو ں ملا وٹ شد ہ اور مضر صحت اشیا ء تیا ر کر نیوا لی فیکٹر یو ں کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن کیا ہے اور سینکڑو ں سما ج دشمنو ں کو جیل کی سیر کرا ئی ہے ۔

شہر یو ں کا بھی فر ض ہے کہ وہ اپنے ارد گر د نا قص اورمضر صحت اشیا ء اور دود ھ فرو خت کرنے وا لو ں کی شکا یت کر یں ۔ملک عطاء الحق نے کہا کہ ضلعی حکو مت جدید آ لا ت کے ذریعے دودھ میںملا وٹ کا معا ئنہ کر کے سخت سزائوں پر عملد آ مد یقینی بنا رہی ہے ۔ایم پی اے شہزا د مقبو ل بھٹہ نے خطا ب کر تے ہوئے شہر یو ں کو صا ف ستھرا اور ملا وٹ سے پاک دودھ فرا ہم کر نا حکو مت کا فر ض ہے تمام متعلقہ ادا ر ے اس ضمن میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں ۔

ڈا ئر یکٹر لا ئیو سٹا ک ڈا کٹر منصو ر نے کہاکہ سیکرٹری لا ئیو سٹا ک نسیم صا دق کے وژ ن کے تحت صو بے بھر میں جانورو ں کو ویکسی نیشن اور ادویات کی بر وقت انڈ کشن کے ذ ر یعے بیما ر یو ں سے محفوظ بنا یا جا رہا ہے تا کہ شہر یوں کو خالص اور صحت افز اء دودھ کی فرا ہمی یقینی بنا ئی جا سکے ۔ سو ل سو سا ئٹی کا بھی اس ضمن میں کر دا ر بنیا دی اہمیت کا حا مل ہے کہ وہ اپنے اہل خا نہ کیلئے خالص دو دھ کی فرا ہمی یقینی بنائی بنا ئیں ۔بعد ازا ں کانفر نس میں مختلف ترقی یا فتہ کاشتکا روں اور ماہر ین نے خطا ب کر تے ہوئے شر کاء کو دودھ کی افا دیت اور ملا وٹ سے بچنے کی آ گا ہی دی ۔