سیالکوٹ٬ مقتول وکیل اور اسکے مقتول کزن کا مفرور قاتل گرفتار نہ ہوسکا

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) مقتول وکیل اور اسکے مقتول کزن کا ایک مفرور قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔ سیالکوٹ وکلا ء کا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ12ویںروز میں داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈی پی او آفس کے باہر قائم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے لگایا گیا تھا جو احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ12ویں روز میں داخل ہو گیا جس میں وکلا ء کے علاوہ سیاسی٬ سماجی شخصیت نے بھی شرکت کی اور وکلا ء کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے قاتل کی فوری گرفتار ی اور مقدمہ میں سیاسی اثر وسورخ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کیمطابق بہت جلد وکلا ء کی جانب سے احتجاج کے دائرہ کارکووسیع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :