پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن پرنواز شریف اور اُن کے خاندان کا کڑا اور بے رحم احتساب نہیں ہوتا لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کو روکنا ممکن نہیں٬طاہر محمود ہندلی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ نے کہا ہے جب تک پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن پرنواز شریف اور اُن کے خاندان کا کڑا اور بے رحم احتساب نہیں ہوتا لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کو روکنا ممکن نہیں ملک میں استحصالی اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور 2 نومبر کے دھرنے کو کامیاب بنائیں تا کہ جمہور کی تابع حقیقی جمہوریت کا قیام ملک میں ممکن بنایا جا سکے وہ 2 نو مبر کے اسلام آباد کے دھرنا کے سلسلہ میں عوام رابط مہم کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام حلقہ 125 کے کارکنان کی بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے اُنہوں نے کہا کہ 2 نومبر کا دھرنا کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا اُنہوں نے کہا کہ دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے حکمران لوڈشیدنگ کے خاتمہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور توانائی کی پیدوار بڑھانے کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر سمیت کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کرسکے ہے قومی دولت لوٹ کر بیر ونی بینکوں میں جمع کروانے والوں کو گردن سے پکڑنا ہو گا جب تک حکمران اپنا سرمایہ ملک میں نہیں لاتے نہ تو یہاںغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے اور نہ ہی احتساب کے ادارے اپنی کارکردگی سے عوام کو مطمن نہیں کر سکتے انہوں نے مزیدکہا کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے مگر ناانصافی پر مبنی معاشرہ اور حکومت نہیں چل سکتی کارنر مٹینگ سے چیئر مین یونین کونسل ہندل محمد نعیم ہندلی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :