بھارتی سیکورٹی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے چپڑاڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ٬ نوجوان شہید٬خاتون سمیت4افراد زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے چپڑاڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے نوجوان شہید جبکہ خاتون سمیت4افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ سوموار کی رات8بجے بعد گذشتہ روز11بجے کے قریب سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے چپراڑ سیکٹر کے موضعات پنوال٬ نجوال٬ نندپور٬ رنگپور جٹاں و دیگر سرحدی علاقوں میں ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی سیکورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ او ر گولہ باری کی جسکے نتیجہ میں موضع پنوال کے رہائشی نوجوان وکی ولد عاشق شہید جبکہ اسکا والد عاشق ولد طالب٬ بھائی17سالہ وقارکے علاوہ بشریٰ ولد صدیق زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

پاکستان پنجاب رینجر کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن ملک بھارت کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :