صوفی علی باران مرحوم پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے٬رہنماء پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے سابق صدر حفیظ المالک مینگل٬ محمد اکرم محمد شہی٬ یار محمد ساسولی٬ شفیع مینگل٬ سعید احمد سا تکزئی٬ عبدالوہاب ساسولی٬ نثار یادگار سارنگزئی٬ سمیع اللہ کاکڑ٬ عصمت اللہ کاکڑ٬ محمد عارف کاکڑ نے پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے سابق جنرل سیکرٹری صوفی علی باران کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ صوفی علی باران مرحوم پیپلز پارٹی بلوچستان کا قیمتی اثاثہ تھے بلوچستان میں بسنے والے بلوچ وپشتون اقوام سمیت دیگر اقوام کے درمیان علمبردار سیاسی سوچ کے مالک تھے انہوں نے بھٹو ازم کو حقیقی اصولوں کے مطابق استوار کر نے کیلئے ہمیں بحیثیت استاد بہت کچھ سکھایا پیپلز پارٹی ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں ان کے حادثاتی موت پر بہت صدمہ ہوا پیپلز پارٹی بلوچستان اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جنت کے اعلیٰ مقام پر جگہ دیں او رپسماندگان کو صبرو جمیل دیں۔

متعلقہ عنوان :