کوئٹہ٬عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی جانب سے کوئٹہ حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے اسے موجودہ صوبائی حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پے در پے واقعات روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور سابقہ حکومت پر تنقید کر نے والے اپنے حکومت کے کارکردگی کا بھی جائزہ لیں رواں سال کے دوران 4 سے زائد بڑے سانحات رونما ہوئے لیکن اس کے باوجود بھی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت پشتونوں اور بلوچوں کو ٹارگٹ دیا جا رہا ہے اب تک سانحہ8 اگست کا غم کم نہیں ہوا تھا کہ24 اکتوبر کو پولیس ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہمارے زیر تربیت 61 سے زائد اہلکار شہید ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ حکوم پر تنقید کر نے والے اب اپنے گریبان میں جھانکیں اور عوام کو کہاں تک تحفظ دیا ہے جب وہ ا پنے سیکورٹی اہلکاروں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو وہ عوام کو کیا تحفظ دینگے عوامی نیشنل پارٹی مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے ہونیوالے ہڑتال کی حمایت کر تے ہیں اور اے این پی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور پارٹی نے آج ہونیوالے جلسے کو پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں سوگ کے طور پر ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :