کوئٹہ٬بی ایس او کی جانب سے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر حملے اور معصوم وقیمتی انسانی جانوں کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن طارق بلوچ اور صوبائی پریس سیکرٹری شفقت ناز بلوچ نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر حملے اور معصوم وقیمتی انسانی جانوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے واقعہ کو سانحہ آٹھ آگست کڑی قرار دیا ہے اپنے ایک جاری کر دہ بیان میں بی ایس او کے مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ زیر تربیت پولیس اہلکاروں کا قتل بہت بڑا سانحہ اور دلخراش واقعہ ہے حالیہ واقعہ نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کو خون آلود اور اہل بلوچستان کو غمگین کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے پڑھے لکھے اور نوجوان طبقے کو راستے سے ہٹایاجا رہا ہے جس کا مقصد بلوچستان کو سیاسی٬ معاشی اور تقافتی حوالے سے یکسر مھروم کر دینا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور بلا روک ٹوک لو گوں کو مارا جا رہا ہے ہر مکتبہ فکر کے لو گوں کو نشانہ بنایا گیا ہے خوف وہراس اور عدم تحفظ کے احساس نے بلوچستان میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں بلوچستان کی مائیں بہنیں اپنے پیاروں کی موت پر ماتم کر نے سے فاریغ نہیں ہو رپا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ریاست تسلی اور امید تک محدود ہے ریاست کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے اور کمر توڑ دینے کی باتیں محض ریاستی سیاسی بیان کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قبرستان میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :