پنجگور٬موجودہ حکومت نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے٬ میر اسد اللہ بلوچ

منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ نے عیسئی سندے سر یونٹ ٬3٬5کے افتتاحی اور نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے کونسلر درد محمد ٬عبدالقیوم٬ سابق کونسلر بدل جان ٬مستری رسول بخش٬عابد حسین ٬ حاجی حسن جان ٬مراد جان ٬نے ان کے سینکڑوں عزیز اقارب سمیت شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے٬عام آدمی کیلئے ایجوکیشن و شعبہ صحت کیلئے دروازے بند کئے ہوئے ہیں٬امن وامان کی صورتحال سے لوگ گھروں کے اندار سے اغوا اور قتل ہورہے ہیں اس بڑھ کر امن وامان خراب ہونہیں سکتے کہ لوگ اب گھر وں میں بھی محفوظ نہیں ہیں٬ گزشتہ دور حکومت نے بڑی کوششوں سے پنجگور میں غریب عوام غریب اسٹوڈنٹس کیلئے تعلیمی حصول کو اسان بنانے کیلئے ادارے بنائے لیکن نیشنل پارٹی نے انہیں انا سمجھا کر انکی فنڈنگ روک دی جس کی وجہ سے لوگ ان اداروں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہے ٬پچاس بیڈ ہسپتال بی این پی عوامی کی ملکیت نہیں بلکہ اجتماعی منصوبہ تھا جیسے بی این پی عوامی نے پنجگور کے نادر تنگ دست لوگوں کے لئے بنایا گیا بدقسمتی سے پانچ لاکھ آبادی پر سیاسی ڈکیتوں نے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر انہیں فکشنل کے فنڈنگ ہڑپ کئے اور گزشتہ دور کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے ان کی فنڈنگ روک دی ہیں٬ ان عوامی اداروں پر انتقامی کاروائی سے بی این پی عوامی کو نقصان نہیں بلکہ پنجگور کے غریب عوام کو ہوگی عوام کو اس عزاب سے نجات حاصل کرنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہے پنجگور کے بہ شعور لوگ نیشنل پارٹی کی کارکردگی ان کی بلوچ دشمنی کو سمجھتے ہوئے ان سے علیحدگی کرکے اپنی تقدیر اپنے آنے والے نسل کی خوشحالی کو سنوارنے کے اچھے فیصلے کررہے ہیں انہیں پشمانی نہیں ہوگی ٬لوگوں کی جوق در جوق شمولیت بی این پی عوامی کے منشور قوم دوستی کی بہتر وژن کی تائیدہے اس موقع پر بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائز کپٹن محمد حنیف بلوچ٬ نثار کاشانی٬ ظفر بختیار٬حاجی آصف بلوچ٬ناصر علی ٬حاجی ایوب ٬حاجی یاسین زہری ٬میجر شوکت ٬ماسٹر محمد اکبر٬ صغیر احمد ٬فضل کریم٬ حاجی یار جان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :