کوئٹہ ٬حکومت واقعات کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے٬ ملک عبدالولی کاکڑ

بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک عبدالولی کاکڑ نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کوئٹہ میں ہونیوالے پے درپے واقعات کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پولیس ٹریننگ سینٹر سے فارغ زیر تربیت اہلکاروں کو کس نے بلایا اس کے خلاف کا رروائی کی جائے اور آئی جی بلوچستان ان تمام تر واقعہ کے ذمہ دار ہے ان کے خلاف فوری طور پر کا رروائی کی جائے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں انتہائی نا اہل ہے اور حکومت چلانے کے اہلیت نہیں رکھتے جس کے باعث وہ اپنی ذاتی مفادات حاصل کر نے کیلئے عوام کا خون خرابہ نہ کریں اور اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائے ٹریننگ پر حملہ کس طرح کیا گیا ان کی تمام تر محرکات منظر عام پر لایا جائے اور آئی جی بلوچستان نے 6 ستمبر کو چاردیواری کیلئے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود چار دیواری کو تعمیر نہ کر نا صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کی نا اہلی ہے بلوچستان اب مزید خون خراب کا متحمل نہیں ہو سکتا موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے اس سے قبل سانحہ8 اگست ہوا اس کے باوجود بھی حکومت نے ہوش کا ناخن نہ لیا اور اس واقعہ کے فوراً بعد یہ واقعہ سمجھ سے بالاتر ہے ایک طرف حکومت ماہانہ کروڑوں روپے اداروں پر خرچ کر رہے ہیں لیکن دوسرے طرف ان کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :