کوئٹہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 21:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں صوبائی حکومت نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول کیا اور پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے خلاف مسلم لیگ(ن) بلوچستان 3 روزہ سوگ کا اعلان کر تی ہیں اور پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونیوالے زیر تربیت اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کر تے ہیں اوران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اپنے جاری کر دہ بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کوئٹہ میں ہونیوالے تمام تر واقعات میں افغانستان اور بھارت برائے ملوث ہیں اور ایک منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان تمام صورتحال اور سازشوں کے باوجود حکومت بلوچستان اور ہمارے سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ ہے اوردشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنا ئینگے کیونکہ حکومت اور مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہیں اور ہمارے دشمن صوبے کو پسماندہ رکھنے چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی دن رات کاوشوں کے وجہ سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے تمام قومی شاہرائیں محفوظ ہیں اور ہمارے سیکورٹی اہلکار وطن اور مٹی کی خاطر قربانیاں دے رہی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی مسلم لیگ(ن) پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونیوالے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :