ٹنڈوالہ یار ضلع کے سینکڑوں اسکول بند ہونے کا انکشاف ہزاروں بچے زیور تعلیم سے محروم

منگل 25 اکتوبر 2016 20:56

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ای ڈی او ایجوکیشن کی نااحلی اور غیر سنجدگی کی وجہ سے ٹنڈوالہ یار ضلع کے سینکڑوں اسکول بند ہونے کا انکشاف ہزاروں بچے زیور تعلیم سے محروم سینکڑوں گھو سٹ اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں لینے میں مصروف جس کی وجہ سے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی سرکاری اسکولوں کی بندش سے پرائیوٹ اسکولوں کی چاندی ہوگئی تعلیم کے نام پر غریب طلبہ واطالبات کے والدین سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری تفصیلات کہ مطابق ضلع ٹنڈوالہ یار کے تینوں تعلقوں جن میں جھنڈومری ٬ چمبڑ ٬اور ٹنڈوالہ یار میں سینکڑوں اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں جھنڈومری ٬کہ گائوں حیات خان لغاری ٬گائوں مہر شاہ ٬راجہ پلی ٬ کلر شاخ ٬چمبڑ میں لکی رند ٬بشیر آباد ٬مرید موری سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ اسکولوں کی بندش کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں اور ان بچوں کا مستقبل دائو پر لگ چکا ہے اور اسکول بند ہونے کی وجہ سینکڑوں گھوسٹ اساتذہ بھی بتائے جاتے ہیں جو بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے اپنے دیگر نجی کاموں میں مصروف رہتے ہیں لیکین سالانہ کروڑوں رپے تنخواہ کی مد میں ضرور اٹھاتے ہیں اور کئی اساتذہ کے باڑے میں معلوم ہوا ہے کے وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ بجائے تعلیم پر توجہ دینے کے مختلف سیاسی جماعتوں کے لئے وقف ہوچکے ہیں اور ہر ماہ اپنے محکمے کے کلرکوں کو تنخواہ سے حصہ دیتے ہیں جس پر محکمہ ایجوکیشن کے ہی کلرک گھر بیٹھے ان کی حاضریہ لگا دیتے ہیں اور متعدد اساتذہ گائوں گوٹھوں سے شہر آجاتے ہیں اور پورا دن گم پھر کر شام کو واپس گائوں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے نالائق اور نااحل ٹیچروں نے ضلع ٹنڈوالہ یار ٬میںتعلیم کا بیڑا غرق کردیا ہے ضلع بھر کی سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کے ٹندوالہ یار میں بند پرے اسکول فوری طور پر کھلوائے جائے تاکہ مستقبل کے معمار زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں اور گھوسٹ اساتذہ کہ خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں نوکریوں سے برطرف کیا جائے

متعلقہ عنوان :