ہالا سمیت ضلع مٹیاری میں بجلی بقایہ جات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری٬ ٹیمیں تشکیل ٬کروڑوں روپیہ کی وصولی

منگل 25 اکتوبر 2016 20:56

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ہالا سمیت ضلع مٹیاری میں بجلی بقایہ جات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری٬ ٹیمیں تشکیل ٬کروڑوں روپیہ کی وصولی ٬بقایہ جات کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو انجنیئر ٹنڈوآدم ڈویزن یوسف شاہ کی جانب سے ضلع مٹیاری کے شہر ہالا٬ بھٹ شاہ٬ مٹیاری٬ کھیبر اور گردونواح کے علاقوں کا دؤرہ کرکے متعلقہ حیسکو ایس ڈی او ٬عملہ کو بجلی بقایہ جات کے لیئے سخت ہدایات جاری کرے خود بھی حیسکو ٹیموں کی موجودگی میں مختلف افراد سے لاکھوں روپیہ بجلی بقایہ جات وصول کئے انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر حیسکو بقایہ جات کی وصولی کے لیئے جائزہ لینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حیسکو ایس ڈی او اور عملہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکے کسی بھی بااثر شخصیت کو بجلی بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر انہیں ہرگز معاف نہیں کیا جائے گااور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ٬ایگزیکٹو انجنیئر یوسف شاہ کے ہالا حیسکو دفتر میں پہنچنے پردرجنوں صارفین میں صفر میمن ٬صبغت اللہ انصاری دیگروں کی جانب سے ہٹائے جانے والے ایس ڈی او مجیب سیال کی جانب سے مبینہ کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے جس پر ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو یوسف شاہ نے صارفین کے مسائل کے حل کے لیئے ہالا سب ڈویزن میں مورخہ 27اکتوبر بروز جمعرات حیسکو دفتر میں کھلی کچہری کرنے کا اعلان کیا اس موقعے پر قومی اسیمبلی رکن مخدوم سعید الزماں کے پرسنل سیکریٹری ٬سروری جماعت کے ضلعی رہنما محمد بچل مغل نے بھی ایکسیئن سے ملاقات کرکے شہریوں٬دیہاتیوں سے بجلی بقایہ جات کی ادائیگی کرانے میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دھانی کرائی اور کہا کے صارفین کے بھی مسائل حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :