سیاسی سرگرمیوںاور جرائم میں ملوث ملازمین کی مفصل رپورٹ تیار کرکے فوری کارروائی کی جائے٬ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کا مراسلہ

منگل 25 اکتوبر 2016 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوںاور جرائم میں ملوث ملازمین کے بارے میں مفصل رپورٹ تیار کی جائے ٬ بغیر کسی تاخیر کے ضابطے کے مطابق ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ٬ حساس تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ واٹربورڈ کے کچھ ملازمین سیاسی سرگرمیوں ٬اغوا برائے تاوان دہشتگردی اور قتل جسے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں٬سرکاری مراعات سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کی جارہی ہیں ٬تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز ٬ پروجیکٹ ڈائریکٹرز ٬چیف انجینئرز ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران و تمام شعبہ جات کے سربراہان کے نام جاری ایک فوری مراسلے میں کہا ہے کہ ملکی دفاعی و حساس اداروں کی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق واٹربورڈ کے کئی ملازمین سیاسی سرگرمیوں اور سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں ان میں سے کچھ مختلف جرائم میں گرفتار بھی کئے گئے ہیں ٬سرکاری ملازمین کا سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا سرکاری ملازمین سے متعلق قواعد و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے٬ ادارے کے ملازمین سیاسی وال چاکنگ ٬مظاہروں ٬ریلیوں٬جلوسوں اور پریس کانفرنسوں میں شامل ہوتے ہیں ٬سرکاری مراعات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی دفاع اور حساس اداروں کے خلاف پروپگینڈہ کررہے ہیں ٬یہ عناصر چند ٹریڈ یونیئنز ٬سی بی اے کے دفاتر سرکاری گاڑیاں و پٹرول بھی استعمال کررہے ہیں ٬ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ ملکی سلامتی پر مامور ادارے ان سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور لازمی سروسز کے ادارے کے ان ملازمین کی جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے بارے میں مفصل معلومات رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات کے افسران ان رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایسے ملازمین کے بارے میں مطلع کریں ٬ملکی مفاد میں اوقات کار کے دوران تمام ملازمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے ٬خصوصاً روزانہ کی حاضری اور تنخواہ بناتے ہوئے محتاط رہا جائے ٬ ان الزامات میں گرفتار ملازمین کے کیسز کے بارے میں سختی کے ساتھ معلومات رکھی جائیں انہوں نے کہا کہ اگر اس ضمن میں کوئی حقیقت چھپائی گئی تو اس کے ذمہ دار افسر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٬ایم ڈی واٹربورڈ نے خصوصی طور پر ایچ آرڈی اے ڈپارٹمنٹ کوپابند کیا کہ وہ اس جانب فوری توجہ دیں اور ضروری اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :