پی ایس بی کے ڈی جی نے سوئمنگ سے ناواقف خاتون کو سوئمنگ انسٹرکٹر بھرتی کرلیا

اصبوح سعید کی غیر قانونی تقرری تین ماہ کیلئے کی گئی ٬خاتو ن کو نوازنے کیلئے ہاسٹل میں کمرہ اور خصوصی سہولیات بھی مہیا کی گئیں٬ذرائع

منگل 25 اکتوبر 2016 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال ٬ سوئمنگ سے ناواقف خاتون کو بنا کسی اہلیت کے سوئمنگ انسٹرکٹر بھرتی کرلیا ۔

(جاری ہے)

اصبوح سعید کی غیر قانونی تقرری تین ماہ کیلئے کی گئی ٬ جبکہ ذرائع کے مطابقخاتو ن کو نوازنے کیلئے ہاسٹل میں کمرہ اور خصوصی سہولیات بھی مہیا کی گئی ٬ اصبوح سعید کی بھرتی پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران میں شدید بے چینی پھیل گئی٬وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ راجہ نادر علی سے معاملہ کا تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اصبوح سعید میڈیکل کی سٹوڈنٹ ہیجو میڈیسن ونگ میں انٹرنی آئی تھی ٬اصبوح چند ماہ قبل سوئمنگ سیکھنے کیلئے سوئمنگ انسٹرکٹر سے درخواست کر چکی تھے ٬سوئمنگ انسٹرکٹر کی موجودگی میں تقرری ڈی جی پی ایس بی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اختیار کرگیا۔