تاندلیانوالہ٬تیز رفتار ڈبل کیبن ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر

موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق

منگل 25 اکتوبر 2016 20:54

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) تیز رفتار ڈبل کیبن ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر ۔ موٹر سائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ حسن اپنی ماں معراج بی بی کے ہمراہ چک نمبر 410گ ب کچا تاندلہ سے چک نمبر 412 گ ب میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہا تھاکہ سامنے سے آنے والے تیز رفتا ڈبل کیبن ویگو ڈالے نے موٹر سائیکل ماں بیٹے کوٹکر مار دی جو کہ موقع پر دم توڑگئے۔ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پڑولنگ پولیس جلہ مو ڑ کے اے ایس آئی ثناء اللہ ڈرائیور ناصر وٹو کے ہمراہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضہ میں لے کر کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :